Item(s) Included: 3 Readers, 3 Bookmarks, and 1x Sticker Sheet
Recommended Age: 3-5 year
| Author: | Humaira Latif Husaini |
|---|---|
| Published: | January 2023 [2nd Edition] |
| Recommended Age: | 3-5 year |
| ISBN: | 978-969-749-125-4 |
| Language: | Urdu |
| Total Pages: | 3x8 (set of three books) |
| Paper Quality: | Imported Matt Paper Colored Printing |
| Binding: | Paperback Pin Bound |
| Item(s) Included: | 3 Readers, 3 Bookmarks, and 1x Sticker Sheet |
یہ سلسلہ بصری الفاظ کےذریعےاردو کے پڑھنے کی قابلیت، درجہ بہ درجہ، غیر محسوس مگر دل چسپ اور آسان طریقے سے بڑھانے کے لئے تخلیق کیا گیا ہے۔
یہ اردو زبان میں اپنی طرز کا پہلا سلسلہ ہے۔اس کو بنانےمیں جہاں محنت اور تحقیق سے کام لیا گیا ہے وہاں بے پناہ لگاؤ اور امید اس کی قوّت بنے ہیں۔
اس سلسلے میں پڑھنے کی قابلیت کے لحاظ سے مختلف ’ قدم‘ ہیں۔ ہر قدم میں تین کتابیں ہیں. سات دن اک کتاب کو پڑھنے کا دورانیہ ہے تاکہ بچے کی پڑھنے کی قابلیت نہ صرف بغیر زبردستی بڑھتی جائے بلکہ روز کے یہ دس منٹ، والدین اور بچوں کے درمیان تعلّق کے اضافے کا وہ سبب ہوں جس کے وہ منتظر رہیں۔
لفظ بہ لفظ ہم بچوں کو ایک ایسی دنیا کی کنجی تھمائیں گے جہاں وہ اپنے جیسے کردار، زبان اور تہذیب والی روز مرّہ زندگی اور مختلف مہم جوئیوں کا مشاہدہ کریں گے۔
اپنے بچوں کو اردو پڑھنے کی قابلیت رکھنے والے پر اعتماد بچوں میں شامل کرنے کے لئے ہمارا ہاتھ تھامیے اور پہلا قدم اٹھائیے
حمیرا لطیف حسینی بچوں کی کتابوں کی مصنفہ ہیں، تین بچوں کی ماں ہیں اور ریاضی کے مضمون میں بی ایس ہیں، ایک ایسا مضمون جس میں وہ آج بھی دلچسپی رکھتی ہیں۔ شروع کے چند سال انہوں نے اپنے بچوں کی ہوم اسکولنگ کی اور آئندہ بھی کرنے کا ارادہ رکھتی ہیں۔
وہ اردو کے بارے میں پرجوش ہیں اور انہیں اس بات کا افسوس ہے کہ اردو دن بہ دن متروک ہوتی جا رہی ہے۔ وہ سمجھتی ہیں کہ اردو پر بحیثیت قومی زبان ہماری گرفت نہ ہونا، بحیثیت قوم ہماری شناخت کو نقصان پہنچا رہا ہے۔ وہ اس کیفیت کو بدلنا چاہتی ہیں اور بچوں کو مزیدار اور علمی طریقے سے اردو کے قریب لانا چاہتی ہیں۔
انہوں نے ’خاندان، اکیسویں صدی میں‘ پر رفاہ انٹرنیشنل یونیورسٹی سے کورس کیا ہوا ہے۔ وہ ریاضی کے موضوع پر آن لائن سرٹیفکیٹ کورسز کرنے میں بھی دلچسپی رکھتی ہیں اور یونیورسٹی آف الینوائے سے ایسے متعدد کورسز کرچکی ہیں۔ فی الحال ایک ادارے کے لیے انگریزی ورک بکس لکھنے کا کام بھی جاری ہے جو کہ ایمیزون پر بیچی جاتی ہیں۔
وہ خود بھی کتابیں پڑھنے کی رسیا ہیں اور فارغ اوقات میں وہ اپنے بچوں کے ساتھ بھی کتابیں پڑھتی ہیں جس کو وہ اتنے ہی شوق سے سنتے ہیں۔ آج کل وہ بچوں کا ذہن پڑھ کر سیکھتی ہیں اور ان کو خیالات کی دنیا کی سیرکرواتی ہیں
2025-02-08 04:59:39
٠اشاء ااÙÙÛ Ø¨ÛØª Ø®ÙÙØ¨ ØµÙØ±Øª کتب کا سÛÙ¹Û Ù ÛØ±Ø§ بÚÛ Ø¨ÛØª Ù ØØ¸Ùظ ÛÙØ±ÛاÛÛ ÛÛ
© lafzlafzkunji-2025, All Rights Reserved.